اداکار خالد انعم کی وزیر اعظم عمران خان سے شہر قائد کو ہنگامی بنیادوں پر بچانے کی اپیل

0
30

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اداکار، گلوکار اور میزبان خالد انعم نے کراچی میں طوفانی بارشوں کی تباہی کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے کراچی کے شہریوں کی مدد کی اپیل کر دی-

باغی ٹی وی : اداکار ،گلوکار و میزبان خالد انعم نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس وقت وزیر اعظم سے اپیل کی جب عمران خاں نے خود ہی کراچی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔


وزیراعظم نے کہا تھا کہ شدید بارشوں کے تناظر میں میری حکومت عوام خصوصاً کراچی کے لوگوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور میں امدادی کارروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں-


انہوں نے کہا تھا چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایات دی ہیں کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو صرف بچانے پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ فوری طور پر ضرورت مند افراد کے لیے ہنگامی طبی امداد، خوراک اور پناہ گاہ بھی فراہم کریں۔


انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل کے مستقل حل کے لیے نالوں کی صفائی، نکاسی آب کے نظام کی اصلاح اور کراچی کے عوام کو پانی کی فراہمی جیسے بڑے چیلنج پر قابو پانے کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا تھا میں بحران کے اس وقت میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔
https://www.instagram.com/p/CEZB43QpQdx/?utm_source=ig_embed
جس کے بعد اداکار خالد انعم نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری لائٹ نہیں ہے جنریٹر چل رہا ہے انہوں نے کہا میں نے ٹی وی پر ٹکرز چلتے دیکھے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مشکل گھڑی میں کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بس آپ کو بتانا تھا کہ مؤدبانہ عرض ہے کہ مشکل گھڑی ہے اور ہم اکیلے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CEaBphDJJZ1/?utm_source=ig_embed
علاوہ ازیں اداکار نے بارش کے دوران بجلی کی عدم فراہمی پر بھی طنزیہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سڑک پہ ہے پانی نلوں میں نہیں ہے بادل میں بجلی گھروں میں نہیں ارے ایسے ساون کا اب ہم کیا کریں تیل اب ان تلوں میں نہیں- پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیگ باران زحمت بھی استعمال کیا-

خیال رہے کہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کئی گھنٹوں تک ہونے والی مسلسل بارش کے نتیجے میں شہر کی مرکزی شاہراہیں، علاقے، کاروباری مراکز زیر آب آگئے جبکہ بیشتر علاقوں میں اب تک بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

اکثر علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا جبکہ سیلابی صورتحال کے باعث کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر رکھے کنٹینرز بھی برساتی پانی میں بہتے ہوئے نظر آئے کراچی کی صورتحال پر جہاں عوام حکومت سے نالاں ہیں وہیں فنکار بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-

کراچی کےنکاسی کےنظام سے تو بہتر ہزاروں سال قبل موہنجوداڑواورہڑپہ کا نکاسی نظام تھا فخر عالم

بارشوں نے کراچی کو تباہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف بوسیدہ نظام کو بے نقاب کیا ہے

 

Leave a reply