کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا یوم شہادت،وزیراعظم نے کیا خراج عقیدت پیش

0
71
shehbaz

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے پچیسویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شئر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری، جرآت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا، جسکی دشمن بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا. کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے دفاع کیلئے جان کی پرواہ کئے بغیر لڑنے کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی.کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر اور ان کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں.افواجِ پاکستان کی اس ملک کے دفاع کی خاطر لازوال قربانیاں ہیں.مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے جوانوں کے ملک کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے.

کارگل جنگ کے ہیرو شیرخان نے اپنےخون سے تاریخ رقم کی، انہوں نے معرکۂ کارگل میں لازوال بہادری، جرات کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ مادروطن کی حفاطت کیلئےکرنل شیرخان کا جذبہ اٹل تھا،سال 1999 میں کارگل کے محاذ میں کرنل شیر خان کو 18400 فٹ بلندی پر دفاع کا کام سونپا گیا۔ 28 جون 1999 کو بھارتی افواج نے دراس کے علاقے پر حملہ کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان نے 41 فوجیوں کی قیادت کرتے ہوئے بھارتی فوج کو زبردست جانی نقصان سے دوچار کیا اور بھارتی فوج کو پسپا ہونا پڑا۔ اس معرکے میں کیپٹن کرنل شیر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،حکومت پاکستان نے کیپٹن کرنل شیر خان کے عظیم کارنامے پر انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ”نشان حیدر“ عطا کیا۔ان کے گاؤں کوبھی کرنل شیرخان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے

تمباکو نوشی کے خاتمے کےحوالے سے پالیسیز پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے،یوسف رضاگیلانی

وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

تمباکو نوشی مضر صحت،پر پابندی کیوں نہیں؟ تحریر: مہر اقبال انجم

۔

Leave a reply