مولانا شیرانی،حافظ حسین احمد اورساتھی یہودی ٹولہ :عبدالغفور حیدری کے سنگین الزامات

0
24

اسلام آباد: مولانا شیرانی،حافظ حسین احمد اورساتھی یہودی ٹولہ :عبدالغفور حیدری کے سنگین الزامات،اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد کو جے یو آئی نے نکال دیا، وہ یہودی ٹولہ ہیں۔

بذرگ عالم دین مولانا محمد خان شیرانی اورحافظ حسین احمد کو یہودی ٹولہ کہنے پرنہ صرف مولانا عبدالغفور حیدری بضد رہے بلکہ اور بھی سنگین الزامات لگا دیئے

ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مولانا عبدالغفورحیدری نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے خلاف اسرائیلی ٹولہ متحرک ہے۔

جے یو آئی کے ناراض رہنماؤں کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے مولانا عبدالغفوری حیدری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے حافظ حسین احمد کو بیماری کی حالت میں ساتھ رکھا۔ اب وہ کسی کی حمایت میں بیان دیں، تدریس یا کسی تنظیم کا کام کریں، میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اُن قوتوں نے اُنہیں یہاں تک پہنچایا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد نادانستہ طور پر حکوت یا اداروں کے لیے استعمال ہوئے۔

Leave a reply