شیری رحمان نے سینٹ‌ میں حساس معاملے پر توجہ مبذول کروادی

0
24

شیری رحمان نے سینٹ‌ میں حساس معاملے پر توجہ مبذول کروادی

باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میں اس ایوان اور حکومت کی توجہ ایک انتہائی اہم اور حساس معاملے کی طرح دلوانا چاہتی ہوں،ملک میں شیعہ مسلک کے خلاف ایک سوچی سمجھی  مہم ہوا پکڑ چکی ہے،جو کل اجازت دی گئی ہےاس سے آنے والے وقت میں حکومت کو بھی مسئلہ ہوگا اور عوام کو بھی، سینیٹر رحمان ملک

کسی کو بھی کسی دوسرے کو کافر کہنے کا حق حاصل نہیں ہے، ملک میں شیعہ سنی فساد کرانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں،
نفرت پھیلانے والوں سے نمٹنے کا قانون موجود ہے،قانون پر عمل درآمد کرکے صورت حال کو سنبھالا جا سکتا ہے،
محاذآرائی اور نفرت کا پرچار کسی کے بھی حق میں نہیں ہے،

ملک میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے،پاکستان میں انتہاپسندی کی روش حساس اور خطرناک ہے، کالعدم تنظیمیں ہر شہر میں ریلیاں نکال رہی،اقلیتوں میں خوف پنپ رہا ہے، اس معاملے پر حکومت کو پالیسی بیان دینا چاہئے، ملک میں فرقہ واریت کے واقعات بڑھ رہے ہیں،اس خطرناک سلسلے پر حکومت کو قابو پانا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان کا کیا ہوا،

شیری رحمان  کا کہنا تھا کہ اس وقت فوری ایکشن کی ضرورت ہے،کالعدم تنظیموں کو سیدھا پیغام دینا ہوگا، یہ نیشل ایکشن پلان کا حصہ تھا، ہم اس پر خاموشی نہیں اختیار کر سکتے،پاکستان کا ہر شہری تحفظ کا حقدار ہے، حکومت پاکستان کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے،

Leave a reply