شیری رحمان سے امریکی وفد کی ملاقات، مون سون کی تباہ کاریوں پر کیا گہری تشویش کا اظہار

0
23
عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان کا مشورہ

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی تبدیلی شیری رحمان سے اسلام آباد میں امریکی وفد کی ملاقات ہوئی ہے

وفد میں امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی، ٹام سوزی، آل گرین اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم شامل تھے، ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا امریکی وفد کو متاثرین کی بحالی کے لیے درکار امداد ی کامو ں سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جنوبی علاقوں میں اب بھی پانی ہے جو انسانی صحت کے لیے خطرہ ہے،سیلاب سے3 کروڑلوگ متاثر ہوئے ہیں، پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے ہیلتھ ایمرجنسی کی طرف بڑھ رہے ہیں،سیلاب کے باعث ابھرتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری امداد کی ضرورت ہے، امریکی وفد نے مون سون کی تباہ کاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا امریکی وفد نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کیا،

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن کانگریس وومن شیلا جیکسن، رکن کانگریس تھامس سوازی اور پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم پر مشتمل امریکی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹر اعظم خان سواتی اور سینیٹر دلاور خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ نے اراکین کانگریس کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اوروفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔چیئرمین سینیٹ نے امریکی وفد کو حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے امریکی تعاون پر شکر گزار ہیں۔موجودہ صورت حال میں یو ایس ایڈ کی سیلاب متاثرین کے لئے امداد نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ پاک، امریکہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مزید اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کارگر ثابت ہونگے۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ، طویل مدتی اور کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال میں امن امان کے قیام کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنانا ہوگا۔چیئرمین سینیٹ نے پاک، امریکہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صحت، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے تعاون ناگزیر ہے۔ امریکی وفد نے حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔ امریکی وفد نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

بعدازاں امریکی وفد کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سیلابی صورت حال پر امریکی امداد کے شُکر گزار ہیں۔اس سال شدید سیلاب کی وجہ سے پندرہ سو لوگ جا ں بحق ہوئے،گھر، سڑکیں اور اسکولز تباہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ تمام مشکلات کو موقعے کے طور پر لیتے ہوئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی مدد کے لئے آگے آئیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی چیئرپرسن کانگریس وومن شیلا جیکسن نے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے خوبصورت ملک میں خوش آمدید کہنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ ہم سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر پاکستانی قوم سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان میں تباہ شدہ گھر دیکھ کر بہت دُکھ ہواہے۔پاکستانی افواج اور حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بہترین کوششیں کی ہیں۔ وہ واپس امریکہ جا کر پاکستان کے لئے مزید امداد کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ سینتیس ہزار فل برائٹ سکالرز پاکستان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔شیلا جیکسن کا مزید کہنا تھا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پاک، امریکہ تعلقات کا مستقبل روشن ہے۔ امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار بہت مثبت رہا ہے۔ عشائیے کی تقریب میں سینیٹرنصیب اللہ بازئی، سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے

عمران خان کی الٹی شلوار کی تصویر ویڈیو ، حقیقت کیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

Leave a reply