شیری رحمان کی کلاؤڈ برسٹ کی ویڈیو سندھ کے بجائے کسی اور جگہ کی نکلی

0
24

وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان کی جانب سے سندھ کے علاقے جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ کی شیئر کی گئی ویڈیو سندھ کے بجائے کہیں اور کی نکلی۔

شیری رحمان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 19 اگست 2022 کو سندھ کے مختل شہروں میں شدید ترین بارشیں ہوئیں اور جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ ہوا۔

شیری رحمان کی شیئر کردہ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین نے ویسی ہی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو دو ہفتے قبل ایک فوٹو گرافی پیچ پر شیئر کی گئی ہے۔
سندھ میں شدید بارشیں، شیری رحمان نے کلاؤڈ برسٹ کی ویڈیو جاری کر دی
کینیارٹی فوٹو گرافی نامی انسٹاگرام پر شیری رحمان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو جیسی ہی ویڈیو کو دو ہفتے قبل شیئر کیا گیا تھا۔

ویڈیو کے کیپشن میں تحریر تھا کہ یہ دن کبھی نہیں بھولے گا، میں ایسا زندگی میں دوبار کبھی نہیں دیکھوں گا کیونکہ زندگی میں کچھ ہی لمحات ایسے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو لگتا ہے کہ یہ کوئی خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان نے جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ کی فیک ویڈیو جاری کی تھی.
شیری رحمان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گھنے بادلوں سے بارش کو برستے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا.
https://twitter.com/sherryrehman/status/1560657712962097152
تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران پڈعیدن میں 364، شہید بے نظیر آباد میں 146، موئن جو دڑو میں 126، روہڑی میں 125 اور لاڑکانہ میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 2 روز شدید بارشیں ہوئیں تھی جبکہ خیرپور اور نوشہرو فیروز کی سڑکیں تالاب بن گئیں تھی.

خیال رہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں فصلیں تباہ ہو گئیں تھی اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا تھا، مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے.

Leave a reply