ایشیا کی 50 سال سے زائد عمر کی کامیاب خواتین کی فہرست میں شیری رحمان بھی شامل

0
27

ایشیا کی 50 سال سے زائد عمر کی کامیاب خواتین کی فہرست میں شیری رحمان بھی شامل

ایشیا کی 50 کامیاب ترین خواتین کی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔ امریکی جریدے فوربز نے 50 سال سے زائد عمر کی ایشیا پیسیفک کی 50 کامیاب خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق فہرست میں ایسی خواتین کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے شعبوں میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، 50 سال سے زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔


امریکی جریدے کے مطابق کوپ 27 میں شیری رحمان عالمی خبروں پر چھائی رہیں، کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز سے متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ طے پایا۔ فوربز میگزین کے مطابق شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکا میں سفیر رہ چکی ہیں، شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بننے والی پہلی خاتون ہیں، شیری رحمان کو اپریل 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
جریدے کے مطابق شیری رحمان نشان امتیاز کے ساتھ دیگر اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں، فنانشل ٹائمز نے بھی شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا۔

Leave a reply