قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی شرکت کرے گی یا نہیں ، شیری رحمان نے واضح‌ کردیا

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی شرکت کرے گی یا نہیں ، شیری رحمان نے واضح‌ کردیا

باغی ٹی وی : پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کی .صحافی نے ایک سوال کیا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ اسپیکر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کے معاملے پر ہم مشاورت کریں گے،

اس وقت پارٹی کے رہنماء مختلف مقامات پر موجود ہیں، پیپلزپارٹی اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی،مشاورت کریں گے کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی کیا سوچ ہے، اسپیکر نے اپنی شخصیت اور اپنے کردار کو متنازعہ کردیا ہے، اسپیکر نے قومی سلامتی کمیٹی کو بھی قومی اسمبلی اور مشترکہ اجلاس کی طرح چلایا تو پھر بہت مشکل ہے،
واضح رہے کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس ہونا تھا جسے سپیکر نے ملتوی کردیا . پارلیمنٹ اور سینٹ کے مشترکہ سیشن میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دینا تھی.

Comments are closed.