اداکارہ شیبا بٹ جو کہ کافی علیل رہنے کے بعد اب کچھ بہتر ہیں حال ہی میں ان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں ان کے شوبز کے ساتھیوں نے سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات بھجوائے ہیں ۔ شبنم مجید ، طارق طافو، حمیراارشد، دردانہ رحمن، مسرت شاہین، قیصر پیا ، شاہد خان ،افتخار ٹھاکر، صائمہ نور ، ہدایتکار جاوید رضا ، روبی انعم، گوشی خان ،اشفاق کاظمی، ببرک شاہ ، ہما علی نے شیبا بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا شیبا کو صحت والی زندگی سے نوازیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ شیبا بٹ کو چند
ہفتے قبل دل کی تکلیف کے باعث ہستپال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کو پیس میکر لگایا گیا، کچھ ہفتے مسلسل ہسپتال رہنے کے بعد ان کو ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور اداکارہ آج کل گھر میں آرام کررہی ہیں اور تمام شوٹنگز کینسل کر رکھی ہیں.اپنی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھیوں نے ان کو جو سالگرہ کی مبارکباد دیں اس پر اداکارہ نے ان سب کا شکریہ ادا کیا اور خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری خوشی نصیبی ہے کہ میرے پاس اتنے اچھے دوست ہے جو ان کا ہردم خیال رکھتے ہیں.








