شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سےکوویڈ19کے دوران فزیوتھراپسٹس کی خدمات کوخراج تحسین

0
60

اسلام آباد: فزیو تھراپی کا عالمی دن ہر سال 8ستمبرکو منایا جاتا ہے،یہ دن فزیو تھراپسٹس کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ عوام کو درد سے نجات دلانے اور انہیں چلنے پھرنے کے قابل بنانے کیلئے اپنے کلیدی کردار سے عوام کو آگاہ کریں۔شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے بحالی صحت ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مختلف پروگرام ترتیب دیئے جن کا مقصد کوویڈ 19- ری ہیبیلیٹیشن پراسس کے دوران فزیو تھراپی کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

اس سال عالمی فزیوتھراپی ڈے کی توجہ لمبے عرصے تک رہنے والے کووڈ اور کووڈکے ان مریضوں کی بحالی میں فزیو تھراپسٹ کے کردار پرہے۔جن کے پھیپھڑے کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر تیمور شاہ نے اس حوالے سے بتایا کہ فزیو تھراپی دنیا کا ایک اہم پیشہ ہے اور اس وباء کے دوران ہسپتال میں داخل کرونا کے مریضوں کی بحالی کے حوالے سے فزیو تھراپسٹس کا کردار قابل ستائش رہا۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے بحالی صحت ڈپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ جنرل منیجر کاشف خان نے اس موقع پر کہا کہ فزیو تھراپسٹ کا کام انتہائی بیماری کی صورت میں مریض کی جسمانی بحالی کوممکن بنانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ کرونا کے دوران مریض کے سانس میں بہتری لانے اور جسمانی طور پر بحالی کیلئے فزیو تھراپی انتہائی مفید اور کارآمد ہوتی ہے۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے بحالی صحت ڈپارٹمنٹ کی منیجر فائزہ بدر نے مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد اس کی دیکھ بھال کے حوالے سے ٹیکنالوجی اور ہیلتھ کیئرسروسزکے انضمام کی اہمیت پر زور دیا،انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ہوم ہیلتھ سروسز کو بروئے کار لا کر کس طرح مریض اپنی دہلیز پر تجربہ کار اور ماہر فزیو تھراپسٹس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کیئر کی دیگر خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a reply