شلپا شیٹھی کے شوہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے

0
25

اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر خاصے متحرک رہتے تھے اور دلچسپ ویڈیوز بنانے کے باعث اپنے فالوورز میں مقبول بھی تھے۔

پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے درجنوں فحش ویڈیوز اور دیگر مواد برآمد کر لیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا جیل سے گھر آنے کے بعد سے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کررہے تھے جب کہ اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں۔

شوہرراج کندرا کی وجہ سے شلپا شیٹھی کومعاشی طور پر کتنے نقصان کا سامنا کرنا پڑا؟

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور مختلف ایپس پر چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں…

کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن فلموں سمیت دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے اور مزید 51 ویڈیوز اسٹوریج ایریا نیٹ ورک (SAN) پر پائی گئیں۔ اس کے علاوہ کندرا نے اپنا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم کرائم برانچ سائبر ماہرین کی مدد سے آئی کلاؤڈ سے کچھ ای میلز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے-

راج کندرا فحش فلمیں کیس:شلپا شیٹھی کا سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان

شلپا شیٹھی نے بال منڈوانے کیوں منڈوائے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

Leave a reply