شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں رسوائی کے بعد مودی نے دیا خان کے خط کا جواب

0
35

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی رسوائی کے بعد انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا .

پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

الیکشن میں فتح ، عمران خان کی مودی کو مبارکباد

خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دیا ہے. خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک سے تعلقات کا خواہاں ہے،بھارت خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے ،بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ،بھارت نے جوابی خط میں مزید کہا ہے کہ خطے میں امن اورترقی کیلئے پاکستا ن سمیت تمام ممالک کے ساتھ بات چیت تیار ہیں .پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی بھارتی ہم منصب کو خط لکھا گیا تھا جس کا جواب بھی موصول ہو گیا ہے.

مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مودی کو خط لکھا تھا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی،عمران خان کا خط میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے.

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان اور انڈیا دونوں ممالک کے وزراء اعظم نے شرکت کی، پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرغزستان کے وزیراعظم اور مودی کا استقبال نائب وزیراعظم نے کیا جس پر بھارتی سیخ پا ہیں.شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان شرکت کے لئے بشکیک پہنچے تو کرغزستان کے وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا جبکہ دوسری جانب مودی پہنچے تو کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا.شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی سائیڈ لائن پر اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چینی اور روسی صدر کے قریب نظر آئے، گروپ فوٹو میں مودی کنارے پر اور عمران خان روسی صدر کے ساتھ کھڑے ہیں. کھانے میں بھی روسی صدر اور وزیراعظم عمران خان ایک ساتھ بیٹھے اور بات چیت ہوتی رہی، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سیخ پا ہو چکے ہیں. بھارتیوں نے خود اسے بھارت کی سفارتی ناکامی قرار دیا.

Leave a reply