شق نمبر 6 اور سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی
سوشل میڈیا پر فیک یعنی جعلی نوٹس جاری کر کے مخالف گروپ کو میلائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے.ایسے نوٹس کسی مخالف گروپ کے آفیشل لیٹر پیڈ کی ہو بہو کاپی ہوتے ہیں تا کہ عام آدمی اس کو سنجیدگی سے لے اور حقیقی سمجھ لے . حالیہ دنوںایسا ہی ایک فیک نوٹس چل رہا ہے جس میں جے یو آئی کے کارکنان کےلیے ہدایات جاری کی گئ ہیں کہ شرکا دھرنے میں ان باتوں کا خیال رکھیں. ان ہدایات میں بظاہر تو ایسی باتیںتھیںجس کو دیکھ کر محسوس ہوتا تھا کہ واقعی جے یو آئی کی طرف سے ہدایات جاری ہوئی ہیں . لیکن شق نبمر6 کو پڑھ کر فورا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب فیک ہیں شک نمبر 6 میںکہا گیا تھا کہ دھرنے میں شریک افراد اپنے امیرکی اجازت کے بغیر لواطت کرنے سے مکمل طورپر اجتناب کریں ،
اس بات کااتنا چرجا ہوااور یہ فیک نوٹس سوشل میڈیا پر اتنا عام ہوا کہ ہر ایک کے تبصرے کا محور رہا اس جعلی نوٹس کو جمیعت علما اسلام کی آٍفیشل اکاؤنٹ سے تردیدجاری کرنا پڑی اور کہا گیا آزادی مارچ کی عوامی حلقوں میں مقبولیت اور تمام شعبوں سے وابستہ افرادکی بھرپور حمایت پر چند عناصرجھوٹ اور فیک چیزیں چلا کر خود کو طفل تسلیاں دے رہے ہیںایسے عناصر سے ہوشیار رہیں، ہمارے اہداف متعین ہیں۔
باوثوق خبر اور نوٹیفکیشن کیلئے جماعت کے مرکزی اکاؤنٹس سے وابستہ رہیں۔
آزادی مارچ کی عوامی حلقوں میں مقبولیت اور تمام شعبوں سے وابستہ افرادکی بھرپور حمایت پر چند عناصرجھوٹ اور فیک چیزیں چلا کر خود کو طفل تسلیاں دےرہے ہیں
ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں، ہمارے اہداف متعین ہیں۔
باوثوق خبر اور نوٹیفکیشن کیلئے جماعت کے مرکزی اکاؤنٹس سے وابستہ رہیں۔ pic.twitter.com/ZjQsml7irx— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 6, 2019
ایک اور نوٹس سوشل میڈیا پر عام ہوا جو کہ مبینہ طور پر مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے تھا جس میںکہا گیا تھا کہ لواطت یعنی ہومو سیکسیالوجی کی شرعا اور قانونا اجازت نہیں ہے . پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شہریوں کی طرف سے تحفظات موصول ہوئے ہیں. اس لیے ایسے کاموںکی سختی سے پابندی ہے . میجسٹریٹ کی طرف منسوب یہ نوٹس بھی فیک تھااوراس نوٹس کی تردید بھی مجسٹریٹ آفس کی طرف سے جاری کرنا پڑی
اس شق پر وفاقی وزیر نے بھی اپنی ٹویٹ میںوہ تبصرہ کیا جس پر سنجیدہ حلقوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے اورکہا جارہا ہے کہ ایسی باتیںکسی اہم شخصیت کو زیب نہیں دیتی.جس کے پاس قومی عہدہ بھی اسے کم از کم اپنے عہدے کا توخیال رکھنا چاہیے.
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1180902172709588992?s=20