لال حویلی سیل کرنے پر شیخ رشید عدالت پہنچ گئے

0
35

لال حویلی سیل کرنے پر شیخ رشید عدالت پہنچ گئے ہیں.

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سیل کیے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں متروکہ وقف املاک کیخلاف درخواست دائرکردی۔ راولپنڈی پولیس اور متروک وقف املاک نے آج صبح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 6 یونٹس کو سیل کیا ہے۔ شیخ رشید نے لال حویلی کے یونٹس ڈی سیل کرنے کی استدعاکرتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ بورڈ کا اقدام غیرقانونی ،انتقامی اور سیاسی ہے۔ لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نےشیخ رشید کی درخواست 11 بجے سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

متروکہ وقف املاک کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ راوالپنڈی بینچ میں دائر کرنے کے بعد مڈریا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ مجھے گرفتار کرنے کا سوچ رہے تھے، مجھے فون کرو مںع تھانے آجاؤں گا، انہوں نے 16 وزارتوں کی تحققا ت کںر لکنچ کچھ نہ ملا۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ کسی مںم ہمت ہے تو آؤ لال حوییل گراؤ، مںع کال دوں گا اور راولپنڈی بند کرا دوں گا، مجھے اس عمر مں تنگ نہ کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہیش بٹ لال حویلی پر فلم بنانا چاہتے تھے، لندن میں بھی 3 پارٹیوں نے فلم بنانے کی بات کی، فلم بنی تو مجھے اس کے رائٹ ملنے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کے کسی آدمی نے لال حویلی کی حدود میں قدم رکھا تو آئینی حق استعمال کریں گے، یہ آدھے مرلے کی لڑائی لڑرہے ہیں، آصف نامی شہری اس شہر کو بلاک کرنا چاہتا ہے، ہم چاہیں تو ابھی مری روڈ بلاک کرسکتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں ہر روز 3 بجے پریس کانفرنس کروں گا اور آپ کو بے نقاب کروں گا، انہیں برداشت نہیں کہ لال حویلی پر فلم بنے، انہیں اصل تکلیف یہ ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کےخلاف کارروائی چیلنج کی تھی، شیخ رشید نے راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت میں درخواست دائرکی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے، لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی کارروائی کے خلاف حکم امتناع دیا جائے۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پر بحث کے بعد اس درخواست کو خارج کردیا تھا.

Leave a reply