ایس ایچ او کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی، سپریم کورٹ نے دیا بڑا فیصلہ

ایس ایچ او کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی، سپریم کورٹ نے دیا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ایس ایچ اوعبدالرحمان کی ملازمت پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بینچ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس انسپکٹر نے ایک کروڑ10 لاکھ کی ایک پراپرٹی خریدی ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزم کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟،پراپرٹی کہاں سے خریدیں اس کی منی ٹریل بتائیں،

وکیل نے کہا کہ انکوائری کے دوران جائیدادپر جرح نہیں ہوئی ، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ جرح کو چھوڑیں، 16 گریڈ کا افسر 12لاکھ کا حج کرسکتاہے؟ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آپ کی لاٹری نکلی تھی یا پرائز بانڈ؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرا موکل زمینوں کی خریدو فروخت کرتا تھا جس پر عدالت نے کہا کہ کیا آپ کی زمین سے سونا نکلتا تھا؟

سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ دوسال میں آپ کے موکل نے 3 کروڑ کی پراپرٹی خریدی ۔عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ایس ایچ او کی ملازمت پر بحالی کی استدعا مستردکردی ،

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری کے دوران عبدالرحمان اثاثوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے ،

Comments are closed.