راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

0
24

راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دوران ایس ایچ او محفوظ رہے ہیں ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او کہوٹہ بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ترجمان راوالپنڈی پولیس کا کہنا کے کہ موقعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے-

ایک تو چوری، اوپر سے سینہ زوری:لیکن اب ایسا نہیں چلے گا

سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں اور قانون نافذ کرنے والوں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے-

دوسری جانب سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا-

ایس پی سی آئی اے کے مطابق زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بال بال محفوظ رہے-

اے این پی کے رہنما کا قتل، تیسری بیوی نے آشنا کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

ایس پی سی آئی اے کے مطابق سنگین مقدمات میں زیر حراست ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ہلوکی کاہنہ لے جایا گیا،حویلی پہنچتے ہی زیر حراست ملزمان ساجد اور عبد الرحمن کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی-

اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم عبدالرحمن ہلاک جبکہ ساجد شدید زخمی ہو گیا زخمی ملزم ساجد کو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان اقدام قتل و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے-

ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان سمیت 10 خطرناک ملزمان کوگرفتار کیا گیا تھا۔

قبل ازیں لاہور میں شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر وارڈنز نے غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس والی گاڑی کو روکا شناخت طلب کرنے پر زاہد اقبال نامی ملزم آپے سے باہر ہوگیا، اس دوران ملزم نے تعیش میں آکر پہلے نیلی بتی کو زمین پر پٹخا پھر وارڈن سے گل و گیر ہونے کی کوشش کی سفارشیوں سے بات نہ کرنے پر کی رنجش میں وارڈن کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا،ملزم زاہد اقبال وارڈنز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی لگاتا رہا-

ملزم روڈ میں گاڑی کھڑی کرکے عجیب و غریب حرکتیں بھی کرتا رہا، اس واقعہ کی اطلاع ملنے پرسی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کےخلاف تھانہ اچھرہ میں نوسربازی، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا-

پیشہ ور گینگ کے 4 ملزمان گرفتار،کیا اپنے گناہوں کا اعتراف

سی ٹی او لاہور منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ ایسا ہتک آمیز رویہ ناقابلِ برداشت ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم کےخلاف درج مقدمہ کی مکمل پیروی کی جائے گی، منتظر مہدی نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وارڈنز آپ کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موجود، شہری قوانین کا احترام کریں-

بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

Leave a reply