ایس ایچ او کے کمرے میں ایف آئی اے نے مجھے مارا،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

0
40

اے ٹی سی اسلا م آباد میں صحافی محسن بیگ کیس کی سماعت ہوئی

محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کیس کی سماعت کی،محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ محسن بیگ کی تھانے میں جو حالت کی گئی وہ آپ نے دیکھی ہو گی،جج نے استفسار کیا کہ کیا محسن بیگ کا میڈیکل کروایا گیا ہے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پولیس کی کسٹڈی میں جو میڈیکل ہوتا ہے وہ آپکو معلوم ہے ،پولیس نے عدالت سے جھوٹ بول کر محسن بیگ کا ریمانڈ لیا،محسن بیگ کی میڈیکل رپورٹ ہمیں دی ہی نہیں گئی، جو اہلکار زخمی ہے وہ ایف آئی اے کا اہلکار ہی نہیں ہے،پولیس نے محسن بیگ کو موقع سے گرفتار کیا،محسن بیگ کے پاس جو کچھ تھا وہ پولیس برآمد کر چکی، پولیس کے پاس اب جسمانی ریمانڈ لینے کی کوئی وجہ نہیں ہے،

محسن بیگ کا کہنا تھا کہ میں عدالت کو حقائق بتانا چاہتا ہوں اسکی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ ڈاکو ہیں یا کون ہیں، یہ سچ میں ڈاکو ہیں،ایس ایس پی کے ساتھ ایس ایچ او کے کمرے میں بیٹھا تھا جب ایف آئی اے نے مجھے مارا، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ ایک صحافی نہیں ہیں جن کے ساتھ یہ ہوا ہے،یہ سب سیاسی کام تھا اور موقع پر بھی سیاست کی گئی،محسن بیگ نے کہا کہ مجھے پندرہ دن مزید بھی حراست میں رکھ لیا جائے تو مجھے فرق نہیں پڑتا،

میں اس عدالت سے محسن بیگ کی رہائی کی استدعا کر رہا ہوں، ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ آپ نے پڑھا ہو گا، 9 بجے لاہور میں ایف آئی اے کا مقدمہ درج ہوا سوا 9 بجے محسن بیگ کے گھر پہنچ گئے، سپرسونک پاور کے تحت بھی یہ اتنے وقت میں نہیں پہنچ سکتے تھے،چادر اور چار دیواری کا تقدس اس کیس میں بری طرح پامال کیا گیا،سادہ کپڑوں میں لوگ محسن بیگ کے گھر گھس گئے 16 تاریخ کو مراد سعید کی درخواست پر انکوائری شروع کی گئی،انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بھی منتقل نہیں کیا گیا،ایف آئی اے کی اسی طرح کی پھرتیاں پہلے بھی کبھی دیکھی ہیں،سارے پاکستان میں بات چل رہی ہے کہ مراد سعید کو کس چیز کا ایوارڈ ملا ہے،کیا وہ ڈپٹی وزیراعظم بن گئے ہیں؟ ایسا تو کوئی عہدہ موجود ہی نہیں،پیکا کی ایک بھی دفعہ اس کیس میں نہیں لگتی،

لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ محسن بیگ کے خلاف ایف آئی آر بھی چھاپہ مارنے کے بعد درج کی گئی،چھاپہ مارنے والوں کے پاس ایف آئی آر کی کاپی بھی موجود نہیں تھی ،ایف آئی آر کے مطابق محسن بیگ نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب میں پتہ نہیں کچھ لکھا ہے، ہم روزانہ کتابوں کا حوالہ پیش کرتے ہیں، محسن بیگ نے کیا کیا ہے، پکڑنا ہے تو ریحام خان کو پکڑوریحام خان تو وزیراعظم کی اہلیہ رہ چکی ہیں، یہ لوگ اپنا مذاق خود بنا رہے ہیں،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ دیگر پینلسٹ نے بھی اس پر بات کی، کسی اور پینلسٹ کو گرفتار نہیں کیا گیا، مراد سعید اپنی درخواست میں خود کتاب کا صفحہ بھی بتا رہے ہیں، مراد سعید صفحے کا حوالہ دے کر اپنا جلوس خود نکالنا چاہتا ہے کہ ضرور پڑھنا، ایڈیشنل سیشن جج نے لکھا کہ ایف آئی اے کی کوئی ٹیم نہیں آئی،محسن بیگ نے وہاں آنے والے لوگوں سے پوچھا کہ تم کون ہو وارنٹ کدھر ہیں، محسن بیگ ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو بلایا، ایس ایس پی نے بھی وہاں پہنچ کر ان سے پوچھا کہ تم کون ہو وارنٹ کہاں ہے، محسن بیگ کی میڈیکل رپورٹ ہمیں دی ہی نہیں گئی

پولیس نے محسن بیگ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی،انسپکٹر ساجد چیمہ نے کہا کہ پستول کی برآمدگی کرنی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے،وکیل ملزم نے کہا کہ محسن بیگ کو موقع سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا وہ پولیس کے پاس ہے، ملزم کا چہرہ دیکھیں کتنا تشدد کیا گیا ہے،

عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد میں سنایا گیا، صحافی محسن بیگ کی 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لی گئی عدالت نے محسن بیگ کے ملازمین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

واضح رہے کہ  ایف آئی اے نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے جرم میں محسن بیگ کو گرفتار کیا اوربعد ازاں عدالت پیش کیا، عدالت نے محسن بیگ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے نے مراد سعید کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جبکہ اسلام آباد پولیس نے الگ سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا تھا اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں محسن بیگ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے میں ان کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا تھا، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں

محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

https://baaghitv.com/kisi-judge-ko-dhamki-nahi-di-ja-sakti-reporttlaababa/

Leave a reply