ڈیرہ اسماعیل خان: آرپی او کا ایکشن تھانہ پروآ بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پرایس ایچ او معطل

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی نے تھانہ پروآ کی حدود میں آئے روز بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او پروآ کیڈٹ ظفر عباس کو فوری طور پر معطل کر کے لائن کلوز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی نے تھانہ پروآ کی حدود میں آئے روز بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او پروآ کیڈٹ ظفر عباس کو فوری طور پر معطل کر کے لائن کلوز کردیا۔ ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے، چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں کسی صورت بردارشت نہیں کی جائینگی ۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی مزید خبریں

گیلانی ٹائون اور ملتان روڈ پر عید کے دوسرے روز ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں سیوریج لائن کی بندش کے باعث نالوں کی صفائی کے نام پر کھودے گئے سیوریج لائن کے مین ہول عوام کیلئے موت کے گڑھے بن گئے ، واسا گڑھے کھود کر غائب ، اہل علاقہ کی اے سی ڈیرہ سے فوری کارروائی کی اپیل

گائوں قاضی کھوکھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نعمت اللہ ولد محمد سلطان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی نماز جنازہ قاضی کھوکھر میں ادا کردی گئی ، نعمت اللہ کا دو سال قبل بھائی بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوچکاہے۔

محرم الحرام 2023کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے بارے فیصلے کئے گئے ،جس میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ،ایکسین پیسکو واپڈا آپریشن/رورل، ایکسین پبلک ہیلتھ،سی ای او واسا، ٹی ایم اے ڈیرہ، ڈی ایس پی سٹی سرکل اور متولیاں و اکابرین اہل تشیع نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کو پیدا کرنا ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام ادارے اس مہینے میں اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ اس موقع پر متولیان نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو مسائل کے فوری حل کے لئے حکم دیا ۔

تھانہ درابن پولیس نے 2منشیات فروش گرفتارکرکے ان سے 7095گرام چرس برآمدکرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ درابن پولیس نے زیر قیادت ایس ڈی پی او عبدالرشید خان ہمراہ ایس ایچ او عبدالغفار خان نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد نور خان ولد بختہ خان قوم شیرانی سکنہ کڑم شیخ میلہ درازندہ کے قبضہ سے 1025گرام چرس برآمد جبکہ منشیات فروش محمد ارسلان ولد فضل الرحمن قوم کھوکھر سکنہ سیدوالی پہاڑپور کے قبضہ سے6070گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ نذیر الرحمن وزیر کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر محمد جمیل مروت نے عوامی شکایات پر فوری کاورائی کرتے ہوئے مختلف نان بائیوں کی روٹی کے وزن کو چیک کیا ، انہوں نے ڈیرہ شہر کے مختلف علاقوں اور سرکلر روڈ پر نان بائیوں کی روٹی کو چیک کیا ، جن میں سے 7نانبائیوں کی روٹی کے وزن کو کم پایا گیا جس پر فوڈ انسپکٹر محمد جمیل مروت نے ان نانبائیوں پر دس دس ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کیا ، جبکہ دو نان بائیوں کیخلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات کا اندراج بھی کرایا گیا ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ نذیر الرحمن وزیرنے میڈیا کوبتایا کہ کسی نان بائی کو روٹی سرکاری وزن سے کم پر فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے سرکاری طور پر مقررہ وزن کے مطابق روٹی کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور جیل کی ہوا کھانی ہوگی ۔

Comments are closed.