شعیب اختر کے کہنے پر یوٹیوب چینل بنایا : صاحبہ

اداکارہ صاحبہ جنہوں نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا دوبارہ سے پھر وہ ڈراموں میں نظر آرہی ہیں. حال ہی میں وہ لاہور میں نعمان اعجاز کے ساتھ ڈرامے کی شوٹنگ کررہی ہیں. اس میں وہ زاوریار نعمان کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں. اس موقع پر ان سے خصوصی گفتگو کی گئی ، انہوں نے کہا کہ ایسے کردار آفر ہوتے ہیں جن میں‌جان نہیں‌ ہوتی جس کی وجہ سے میں‌کم کم سکرین پر دکھائی دیتی ہوں . انہوں نے کہا کہ جان ریمبو کی فلم منی بیگ گارنٹی ریلیز ہونے جا رہی ہے. ریمبو بھی اسی لئے کم کم دکھائی دیتے ہیں کیونکہ ان کو کوئی ایسا کردار آفر نہیں ہوتا جس کو سن کو وہ فورا حامی بھر لیں. انہوں نے کہا کہ ہم ایک یوٹیوب چینل چلا رہے ہیں وہ چینل شعیب اختر کے کہنے پر شروع کیا ،میں اور ریمبو دونوں

ایک شو کرتے تھے وہاں وہ تشریف لائے انہوں نے کہا کہ چینل کیوں نہیں شروع کرتے وہیں بیٹھے بیٹھے چینل بنا لیا اور اس پر جب تھوڑا بہت کام کیا ریسپانس ملا تو ہمارا حوصلہ بڑھا اور ہم نے مزید کام کیا اور اچھا لگا. صاھبہ نے کہا کہ آج کل جو کام ہو رہا ہے وہ روایتی ہے ایک ہی جیسے کردار اور کہانیاں ہوتی ہیں ایسے میں منفرد کردارملنا خاصا مشکل ہوتا ہے.

Comments are closed.