کل بارش ہوئی تو کیا ہو گا؟ شعیب اختر نے ٹویٹر پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

0
48

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں‌ کے درمیان کل ورلڈ کپ کا انتہائی اہم میچ کھیلا جائے گا تاہم اس دوران انگلینڈ کے موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس پر سوشل میڈیا پر اس سلسلہ میں بحث مباحثہ جاری ہے. اسی دوران سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ورلڈ کپ میں‌ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں‌ کے درمیان میچ کی صورتحال سے متعلق ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور مختلف نوعیت کے تبصرے کئے جارہے ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعیب اختر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پرجو تصویر شیئر کی ہے اس میں‌ دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹاس ہونے کے بعد بارش کے پانی میں تیرتے ہوئے پویلین لوٹ رہے ہیں،ان دونوں کے پیچھے شارک مچھلی لگی ہوئی ہے اور کرکٹ ایکسپرٹ گراؤنڈ میں موجود ایک پانی میں تیرتی کشتی کے اوپر کھڑے تجزیہ دے رہے ہیں۔

شعیب اختر نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ‌ میں‌ لکھا ہے کہ کل کے پاک بھارت میچ میں کچھ ایسا ہی ہوتا نظر آ ہا ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ‌ ورلڈ کپ میں‌ بارش کی وجہ سے ابھی تک چار میچ متاثر ہوئے ہیں اور دونوں‌ ٹیموں‌ کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے. کرکٹ شائقین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ جب انگلینڈ میں‌ یہ بارشوں‌ کا موسم تھا تو ان دنوں میں‌ ورلڈ کپ کے یہ میچ کیوں‌ رکھے گئے؟ بہرحال کل کے پاک بھارت میچ کے حوالہ سے دونوں ٹیمیں‌ بھرپور تیاریاں‌ کر رہی ہیں.

Leave a reply