شعیب اختر نے دورہ انگلینڈ کےکھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض کردیا

0
22

شعیب اختر نے دورہ انگلینڈ کےکھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض کردیا

باغی ٹی وی :پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انگلینڈ سے ٹیسٹ کیلیے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا۔

خبر رساں ادارے ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ 29 پلیئرز میں سے 22 فاسٹ بولرز ہیں، معلوم نہیں مینجمنٹ کیا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فہرست دیکھ کر ٹیم کی ایک شکل اور پلاننگ کی سوچ سامنے آ جانا چاہیے مگر ایسا نظر نہیں آ رہا، اب اگر میچ ہار گئے تو شدید تنقید سامنے آئے گی کہ آپ 40 پلیئرز میں سے بھی ایک متوازن ٹیم نہیں بنا سکے تو کیا کر سکتے ہیں ان کو بہترین الیون منتخب کرنا چاہیے
واضح رہے کہ اس سےپہلے رین شرٹس انگلینڈ کے دورہ پر ہے لیکن: قومی ٹیم دورہ انگلینڈ میں سیریز کے آغاز سے قبل ہی مشکلات سے دوچار ہونے لگی، نوجوان بلے باز خوشدل شاہ انگوٹھے میں فریکچر کے سبب تین ہفتے کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خوشدل شاہ اس وقت سکواڈ کے مابین کھیلے جا رہے چار روزہ میچ میں شریک نہیں ہیں اور 24 سے 27 جولائی تک ڈربی میں کھیلے جانے والے دوسرے چار روزہ میچ کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

خوشدل شاہ الٹے ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ تین ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے

Leave a reply