شعیب ملک کی شاندار ففٹی، ذمہ دارانہ اننگ سے پاکستان کو آگے لے کر گئے

0
51

شعیب ملک کی شاندار ففٹی، ذمہ دارانہ اننگ سے پاکستان کو آگے لے کر گئے
باغی ٹی وی شیعب ملک کی شاندار ففٹی مکمل ہوگئی ، انہوں نے بہت ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ، . آخری بلے باز احسن علی آوٹ ہوئے جو ایک اچھا آغاز دے کر گئے احسن نے 36 رنز بنائے . کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے .شیعب ملک نے 54 اور اماد وسیم 6 رنز بناکر آوٹ ہو گئے..پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے .. اور سکورر کو آگے لے کر چل رہے ہیں.

اس سے قبل قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے ٹیم کو 71 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز لٹن داس بھی 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔

کپتان محمد اللہ نے عفیف حسین کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن عفیف کو حارث رؤف نے بولڈ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا شکار کیا۔ سومیا سرکار 7 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، کپتان محمد اللہ 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
زندہ دلان کے شہر لاہور میں پھر کرکٹ کی بہار، بنگلا دیشی ٹیم کی آمد سے رونقیں دوبالا ہو گئیں، پاک بنگلا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا ٹاکرا قذافی اسٹیڈیم میں کچھ دیر بعد شروع ہو جائے گا۔ چھکے چوکوں کی بہار آئے گی، وکٹوں کی بھی جھڑی لگے گی، کرکٹ دیوانے بے قرار، انتظار شدید ہونے لگا۔ قومی ٹیم نئے کمبی نیشن پر مشتمل ہے، امام الحق کی جگہ احسن علی کے ڈیبیو یقینی، محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی سے ناکامیوں کو بریک لگ سکتی ہے۔

Leave a reply