محض شک کے بنا پرشوہر نے حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا

پاکپتن میں شوہر نے شک کے بنا پر حملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں پیش آیا جہاں شوہر نے محض شک کے بنا پر حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئی۔پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر تھانہ فرید نگر کی حدود میں نہر سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی پر شک کرتا تھا ، 8 دسمبر کو خاتون کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب مقتولہ کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکپتن کے محلہ شاہد نگر میں غیرت کے نام پر شوہر طیب نے چھری کی وار کرکے بیوی کرن کی گردن کاٹ دی تھی۔مقتولہ کی پانچ سال قبل ملزم طیب سے شادی ہوئی تھی اور تین بچوں کی ماں تھی۔پولیس نے ملزم طیب کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔ ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے جبکہ خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

مزید آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے سےسینکڑوں ارب کی بچت

رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ عمران خان کے حکم پر ہوا، ایف آئی آر

گوجرہ کے کھلاڑیوں کی کھیلتا پنجاب میں شاندار کامیابیاں

Comments are closed.