کراچی: شوہرنے بیوی کو دیگ میں ڈال کر کیوں پکایا؟ کہانی سامنے آ گئی،مقدمہ درج
کراچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 کے بنگلہ نمبر ای 2 میں قائم نجی اسکول کے کچن میں پڑی دیگ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی-
کچن میں پڑی دیگ سے خاتون کی لاش برآمد
باغی ٹی وی: تاہم اب گلشن اقبال کے نجی اسکول میں اہلیہ کو قتل کرکے لاش دیگ میں ڈال کر چولہے پر پکانے کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقتولہ کے شوہر عاشق حسین کے خلاف درج کرلیا گیا ہے تاہم مقدمے میں اسکول کا تذکرہ نہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مقتولہ نرگس کے بھائی سید مشتاق حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہےمدعی کے مطابق وہ خیبر پختونخوا کے ضلع قرم پاراچنار کے گاؤں بلندخیل کے رہائشی ہیں، ان کے والد سید اسحاق نے مدعی کی بہن نرگس کی شادی 22 سال قبل رضامندی سے ان کے پھوپھی زاد عاشق حسین سے کراچی میں کی تھی جن کے 6 بچے ہیں۔
مدعی کے مطابق وہ گزشتہ روز کام پر موجود تھا کہ ان کےبھائی ناصر نےفون پر اطلاع دی کہ نرگس کو عاشق حسین نے قتل کر دیا ہے، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو دیکھا کہ کچن کے ایک جانب چولہے پر دیگ میں میری بہن نیم برہنہ حالت میں مردہ پڑی تھی اور چولہا جل رہا تھا، ٹانگ اور جسم کے دیگر اعضاء بھی کچن میں پڑے تھے۔
جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت
مدعی نے کہا کہ اس کی بھانجی رابعہ نےبتایا کہ رات تقریباً 3 بجےان کے والد اور والدہ کا مکان کی تبدیلی کے سلسلے میں جھگڑا ہوا تھا جس پر والد نے والدہ کو قتل کردیا اور دیگر تین بچوں عارف، مہران اور آمنہ کو لے کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اعضاء کی شکل میں لواحقین کے حوالے کر دی گئی جب کہ مقدمے کی تحقیقات شروع کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
قبل ازیں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ افغان فیملی اسکول میں رہائش پذیر تھی۔ لاش اسے فیملی کی خاتون کی بتائی جاتی ہے شوہر اور تین بچے غائب ہیں پولیس شوہر کا نام سید عاشق حسین ولد سید علی حسین ہے مفرور ہو گیا ، دیگ سے لاش ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا –