شعیب اختر نے جب تیز ترین گیند پھینکی تو آئی سی سی والوں نے کیا کہا

0
22

شعیب اختر نے جب تیز ترین گیند پھینکی تو آئی سی سی والوں نے کیا کہا

باغی ٹی وی : دنیائےکرکٹ کے خطرناک ترین اور تیز ترین فاسٹ باؤلر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنی تباہ کن باؤلنگ فاسٹ ایند فیورس کی یاد تازہ کرتے ہوئے ، سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے جب پہلی بار تیز ترین باؤلنگ کی تو کس طرح کہا گیا یہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مشین خراب ہے .

اس لیے ان کو پھر دوسرے سال ایسا کرنا پڑا . انہوں کہا کہ ان کی فاسٹ اینڈ فیورس باؤلنگ کےسپیل دو دفعہ کرنے پڑے جب انہوں نے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کی ، جب 2002 میں سپیل کیا اور دنیا بھر کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ ابھی تک انہی کے نام ہے .


انہوں نے اس بات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اس یاد کو تازہ کیا اور کہا کہ یہ سب کیسے ہوا. خیال رہے اس سے پہلے آئی سی سی نے ان کے اس تباہ کن فاسٹ اینڈ فیورس سپیل پر ایک خراج تحسین کے طور پر مختصر ویڈیو جاری کی ہے جس میں فاسٹ باؤلر شعیب اختر بڑے بڑے بلے بازو کی وکٹیں گراتے نظر آتے ہیں. .

آئی سی سی کیجانب سے چلائی گئی اس ویڈیو پر دنیا بھر سے ٹویٹ کی گئی تھیں. آئی سی سی نے 3 منٹ اور ایک سیکنڈ پر مبنی شعیب اختر کے تیز ترین بولنگ اسپیلز کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی شاندار بولنگ کی بدولت لیجنڈری کھلاڑیوں کو آؤٹ کر رہے ہیں خوشی منا رہے ہیں۔

Leave a reply