شوکت ترین کی آڈیو لیک کا فرانزک کروانے کا فیصلہ

0
30

حکومت نے شوکت ترین کی خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے وزرائے خزانہ سے آئی ایم ایف سے متعلق لیک ہونے والی گفتگو کے فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔باغی ٹی وی کےمطابق سابق وزیرخزانہ شوکت ترین اور صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری اورکے پی کے کے وزیرخزانہ تیمور جھگڑا کے ساتھ گفتگو کی آڈیو کال کی فزانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے.ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ کی روشنی میں شوکت ترین ،محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کی آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے وزیرخزانہ سے آئی ایم ایف شرائط نہ ماننے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں وزرا کو آئی ایم ایف کو جوابی اور وضاحتی خط لکھنے کا مشورہ دے رہے تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں نے شوکت ترین کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ٹھیک قرار دیا جبکہ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کوئی غداری نہیں کی علاوہ ازیں کے پی کے کے وزیر خزانہ نے آڈیو لیگ ہونے پر کہا کہ وہ اپنی قوم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی فیصلہ کرتے ہیں۔

Leave a reply