fbpx

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس،شوٹرزکو اسلحہ کس نے کس کے کہنے پر دیا؟

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس،شوٹرزکو اسلحہ کس نے کس کے کہنے پر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

شوٹر کو اسلحہ فراہم کرنے والا مرکزی ملزم افضل گرفتار کر لیا گیا،سی آئی اے پولیس نے ملزم افضل کو گرفتار کیا افضل کے انکشاف پر 2 اہم کردار ساجد گرما اور محسن سامنے آئے ،افضل نے بتایا شوٹرز کو اسلحہ ساجد کے کہنے پر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں 5مشتبہ افراد زیرحراست ہیں سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتاریاں ہوئیں واردات میں استعمال ہونے والا پستول نیلا گنبد اسلحہ مارکیٹ سے خریدا گیا بلال یاسین پر حملہ کرنے والے ملزمان کے بہت قریب ہیں،جلد ہی مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا،

بلال یاسین پر حملے میں ملوث ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں، ایک حملہ آور نے سبز اور ایک نے کالی جیکٹ پہن رکھی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قریب ہیں، دوسری جانب سیف سٹی اتھارٹی کا جائے وقوعہ کے قریب پچاس میٹر کے فاصلے پر لگا ہوا کیمرہ خراب نکلا جس کی وجہ سے اس قریبی کیمرے سے ملزمان کی فوٹیج نہ مل سکی، ملزمان کی تصاویر پولیس نے نادرا کو بھجوا دی ہیں اور پولیس کو توقع ہے کہ نادرا سے ملزمان کا ڈیٹا مل جائے گا

بلال یاسین پر حملے میں ملوث ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں
بلال یاسین پر حملے میں ملوث ملزمان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں

پولیس نے تین اسلحہ ڈیلروں کو بھی گرفتار کیا جن سے تفتیش جاری ہے، دوسری جانب بلال یاسین کا میو ہسپتال لاہور کے سرجیکل آئی سی یو میں علاج جاری ہے ن لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر حملے کی مذمت کرتے ہیں گورننس کی نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ایم پی اے تک محفوظ نہیں،بغیر وجہ کے بلال یاسین کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،حکومت کو صرف مخالفین کے خلاف انتقام کی فکر ہے،

ن لیگی رہنما بلال یاسین پر فائرنگ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تھانہ داتا دربار میں 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا کہ میاں اکرم سے ملنے ان کے گھر گیا تھا، دوست کے ساتھ باہر کھڑا تھا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے میں شدید مضروب ہوگیا، میاں وحید مجھے اسپتال لے کر پہنچے ملزمان کے حلیے کے حوالے سے بلال یاسین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جینز کی پینٹ اور جیکٹس پہن رکھی تھیں

واضح رہے کہ لاہور سے ن لیگ کے پنجاب سے منتخب رکن اسمبلی بلال یاسین فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو ‏گئے ہیں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال یاسین پر بلال گنج کے علاقے میں نقاب پوش افراد نے فائرنگ ‏کی ہے، دوگولیاں ان کے پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی ہے۔

بلال یاسین مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خوراک ہیں۔ وہ بلال گنج کے رہائشی ہیں ‏اور ان کا پارٹی دفتر بھی اسی علاقے میں ہے جہاں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

بلال یاسین پرحملہ، مقدمہ درج، سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو ملی مدد؟