پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاترتین دن کے لئے بند
اسلام آباد:پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاتر تین دن کے لئے بند،اطلاعات کے مطابق سینیٹ آف پاکستان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پارلیمنٹ کوبند کردیا گیا ہے اوریہ بھی کہا گیا ہےکہ اس شارٹ سرکٹ کی وجہ تلاش کی جارہی ہے
پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاتر تین دن کے لئے بند
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹ نے 23 کو ہونے والا اجلاس 26 جنوری دن گیارہ بجے تک ملتوی
کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی pic.twitter.com/qhJ88M1611
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) January 22, 2023
اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹ نے 23 کو ہونے والا اجلاس 26 جنوری دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی
دوسری طرف اسلام آباد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اس شارٹ سرکٹ کی وجوہات کا جائزہ لینے کےلیے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ اس کی وجوہات تلاش کریں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے امید ہے کہ بہت جلد اس واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دے دی جائے گی