fbpx

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا-

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز ، ایف سی کے شہدا کے لواحقین کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری امکان ہے ، نیشنل بینک کے ٹی آئی پی کیلئے قرضے کی ری شیڈول کی سمری پیش ہوگی –

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری امکان ممکن ہے اور خیبر پختونخو کے اسپتالوں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے-

ذرائع نے مزید بتایا کہ مغربی زون کی سول ارمڈ فورسز کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری امکان ہو سکتا ہے جبکہ انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی کی مد میں 190ملین کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری امکان ممکن ہے-

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اخراجات کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری امکان ہے-