شوکت ترین نے اہم ترین بات کہہ کرغرییوں کی ہمدردیاں حاصل کرلیں

0
53

اسلام آباد: شوکت ترین نے اہم ترین بات کہہ کرغرییوں کی ہمدردیاں حاصل کرلیں،اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آج غریبوں‌کے لیے بڑی اہم ترین خوشخبری سناکران کے دل جیت لیئے ہیں،

ذرائع کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پہلی حکومت ہے جو غریب لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے،

شوکت ترین نے اس موقع پر کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں غریب لوگوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے قرض دیں گے اور پھر کم آمدنی والے طبقے کے لوگوں کیلئے 40 لاکھ گھروں کی تعمیر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو زرعی اجناس میں خود کفیل ملک بنانا ہدف ہے، بجٹ میں زراعت اور دیگر پیداواری شعبوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے گروتھ مزید بڑھے گی۔

شوکت ترین نے کہا کہ تحریک انصاف پہلی حکومت ہے جو غریب لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے

Leave a reply