شوکت خانم کے ساتھ تعاون کے لئے خاتون اول بھی میدان میں آ گئیں

0
69

شوکت خانم ہسپتال کے ساتھ تعاون کے لئے خاتون اول بھی میدان میں آ گئیں، کہا شوکت خانم کینسر کے مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کرتا ہے

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ ملک میں ہر سال ہزاروں خواتین بریسٹ کینسر کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتی ہیں، اس حوالے سے خواتین میں مناسب آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، شوکت خانم میموریل ہسپتال تمام اقسام کے کینسر کے مریضوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے، عوام اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں۔

وہ پشاور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے متعلق آگاہی کی ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کینسر کیخلاف جدوجہد میں شوکت خانم ہسپتال کا ساتھ دیں۔ خاتون اول نے بریسٹ کینسر کی مریضوں کو باقاعدگی سے چیک اپ کرانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی ترقی اور خوشحالی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس لئے ہر سال بریسٹ کینسر کا شکار ہونے والی پاکستانی خواتین کی قیمتی جانیں بچانے میں مدد دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

خاتون اول بھی خواتین کے حقوق کے لئے میدان میں آ گئیں

بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ ملک بھر میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں میمو گرافی کی دستیابی ضروری ہے تاکہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی ضروری تشخیص ہو سکے۔ انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کیلئے شوکت خانم کے ساتھ تعاون کریں جبکہ میڈیا کو بریسٹ کینسر کے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کی تو کیا کہا؟ اہم خبر

Leave a reply