شوکت ترین کو حکومت نے ایک بار پھر بڑا عہدہ دے دیا

0
22

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوکت ترین کو حکومت نے ایک بار پھر بڑا عہدہ دے دیا

شوکت ترین کو وفاقی وزیر سے ہٹا کر مشیر خزانہ بنا دیا گیا. عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا شوکت ترین مشیر خزانہ اورریونیو مقرر کر دیئے گئے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے شوکت ترین وزیراعظم کے مشیر برائے فنانس اینڈ ریونیو ہوں گے،16اکتوبر کو شوکت ترین کی بطور وزیر 6 ماہ کی مدت ختم ہوگئی تھی

شوکت ترین وفاقی وزیر کا عہدہ ختم ہونے کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی نہیں کر سکیں گے، وفاقی کابینہ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے، اگر کابینہ اجلاس میں شرکت کرنی ہو گی تو وزیراعظم کی خصوصی اجازت سے شریک ہوں گے ،آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت غیرمنتخب شخص 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے تاہم کابینہ میں رہنے کیلئے غیرمنتخب شخص کو سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن بننا ضروری ہے بصورت دیگر 6 ماہ بعد وہ کابینہ میں نہیں رہے گا

قبل ازیں شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں انشاءاللہ کامیاب ہوں گے ، پاکستان میں تاثردیا جارہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہو گئے جوغلط ہے بینکس ہمیشہ ڈومورکا ہی مطالبہ کرتا ہے لیکن ہم نے مگراپنی ریڈ لائن پارنہیں کرنی سیکریٹری خزانہ اس وقت بھی واشنگٹن میں موجود ہیں جبکہ چیئرمین ایف بی آربھی ٹیم سے رابطے میں ہیں۔

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

پینڈورہ پیپرز،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع،وضاحتیں آنا بھی شروع

وزیر خزانہ شوکت ترین بڑی مشکل میں پھنس گئے

Leave a reply