fbpx

شو کاز نوٹس کا جواب دینا ہوگا ورنہ ساتھ چلنا مشکل ، میاں نواز شریف لندن میں پھر بول پڑے

شو کاز نوٹس کا جواب دینا ہوگا ورنہ ساتھ چلنا مشکل ، میاں نواز شریف لندن میں پھر بول پڑے

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے لندن میں ڈسکہ الیکشن میں اپنی پارٹی کی فتح پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فتح اور جیت پر میں ڈسکہ کے بھائیوں کو ، بہنوں کو ، سب کارکنان کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں‌، ان کا کہنا تھا کہ اس جیت پر در اصل ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جیتا ہے . یہ نعرہ اب پوری پاکستانی قوم کا نعرہ بن چکا ہے . اس نعرے کی بھرپور پاسداری کی ہے دسکہ کے عوام نے .

میاں نواز شریف نے ن لیگ کی ڈسکہ میں جیت پر بڑی خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اگر فری اینڈ الیکشن ہوتے ہیِ تو ن لیگ کی ایک لاکھ تک لیڈ ہوتی . لیکن پھر تمام تر ہتھ کنڈوں ،رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے واقعی ووٹ کو عزت دی ہے . ان کا کہنا تھا کہ میں‌یہ ایسے ہی نہیں کہہ دیا . بلکہ اپنے تجربے کے مطابق کہہ رہا ہوں .


صحافی نے میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ ڈسکہ میں جن پریزائیڈنگ آٍفیسر کو اغوا کیا گیا ان کے ذمہ داران کو سزا نہیں ہونا چاہیے . میاں نواز شریف کا اس کے جواب میں کہنا تھا کہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہر مقدمے اور ایف آئی آر پر انصاف مہیا کیا جائے . ان کا کہنا تھا کہ وقت کسی ٹائم بھی بدل سکتا ہے . وقت ایک جیسا نہیں رہتا . یہ سب اپنے انجام کو پہنچے گیں .

پی ڈی ایم پر سوال کہ اس کا کیا مستقبل ہے کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے شو کاز نوٹس دیا اور یہ درست شو کاز نوٹس دیا. زردار پارٹی نے کیوں اسٹیبلشمنٹ کے آدمی کو لیڈر آف دی اپوزیشن کھڑا کردیا . ایسا ہونا بہت حیران کن بات ہے . اور اس کا جواب مانگنا باکل درست ہے

نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ جواب جو مانگا گیا ہے اسی کا جواب آنا چاہیے دائیں بائیں کی بات نہ کی جائے . اسی کا جواب آئے گا توبات آگے چلے گی . ایک سوال کہ کیا پی پی پی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہو چکی اور نوٹس کیوں پھاڑ دیا گیا . اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہ نوٹس پھاڑنے سے معاملے حل نہیں‌ وتے . اسی طرح اقوام متحدہ میں قرارداد کو بی پھاڑا گیا ہے . آپ جانتے ہیں میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا .

معاملات ایسے نہیں چلتے . جس طرح زرداری پارٹی لے کر چل رہی ہے . ان کو جواب دینا ہوگا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.