موٹر وے زیادتی کیس:شوبز فنکاروں کا کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج

0
29

لاہور موٹر وے زیادتی کیس کےخلاف شوبز فنکار سڑکوں پر نکل آئے کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج کیا۔

باغی ٹی وی: موٹروے زیادتی کیس کے حوالے سے جہاں عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے وہیں حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی برہمی کا اظہار کر رہی ہیں اور پوری قوم یکجا ہوکر زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کررہی ہے تو کچھ لوگ ان مجرمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کا بھی کہہ رہے ہیں –
https://www.instagram.com/p/CFHpWOfjhkI/?igshid=12sk1x2g5g5ql
موٹروے زیادتی کیس کے خلاف فنکاروں نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ہم تین سال کی عمر سے جانتے ہیں کہ ہم محفوظ نہیں ہم نے اگر خوف کے ساتھ ہی جینا ہے تو محافظ کس لئے ہیں محافظ اگر یہ بتائیں کہ محفوظ نہیں تو ان کی کیا ضرورت ہے ہم ٹیکسز کس بات کے دے رہیں ہیں جب کہ سر عام پھانسی کوئی حل نہیں ہے ہم تیز ترین ٹرائل کی ڈیمانڈ کررہے ہیں

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ زینب کے لئے بھی ہم احتجاج کے لئے آئے تھے عورت اپنی عزت نہیں گنواتی زیادتی کرنے والے کی عزت جاتی ہے ہم پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہمیں روزمرہ کی زندگی میں بچوں کو سب سکھانا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFHyR9rhpyL/?igshid=ezp2hmw9v72d
ماہرہ خان نے کہا کہ ہم تمام خواتین کے لئے ایک محفوظ قوم کا مطالبہ کرتے ہیں !!گھر پر ، سڑکوں پر ، کام پر ، تنہا ، بچوں کے ساتھ ، بغیر بچوں کے ، اسکرٹ میں یا برقع میں۔ وہ جہاں بھی جس بھی حالت میں ہوں ہم حفاظت کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں
https://www.instagram.com/p/CFHvGjtDWCM/?igshid=166ihkb3dqv0t
اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور نے بے وقوفانہ بات کی ہے، اب مردوں کو سکھانا ہے کہ کیسے اٹھنا بیٹھنا ہے اور بات کس طرح کرنی ہے عورتوں کو کیسے بہٹھنا ہے کیسے چلنا ہے اور کیسے بولنا ہے بہت سمجھا لیا اب وقت ہے کہ مردوں کو سمجھایا جائے-


واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ،ملک میں بڑھتے زیادتی کے کیسز اور لاہور موٹر وے واقعے پر سونیا حسین کا شدید برہمی کا اظہار

اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے سونیا…

ملک میں بڑھتے زیادتی کے واقعات کے پیش نظر یاسر حسین کی پڑھی گئی نظم مملکت خداداد…

اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں عائشہ عمر

ماہرہ خان کامن ویلتھ کی ٹیم کے ساتھ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی…

Leave a reply