شوبز شخصیات کے معاوضوں پر قانون سازی کے اعلان کے بعد فنکار فیصل جاوید مشکور

0
27

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سینیٹ کی اطلاعات و نشریات کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید خان کی جانب سے شوبز شخصیات کے معاوضوں پر قانون سازی کے اعلان کے بعد اداکاروں میں خوشی لی لہر دوڑ گئی-

باغی ٹی وی : گزشتہ سال فیصل جاوید خان سے قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی اکتوبر 2020 میں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق قانون سازی تیار کرلی ہے اور اسے مارچ 2021 تک نافذ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماضی میں بتایا تھا کہ حکومت نے شوبز انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اقدامات اٹھاکر شوبز انڈسٹری کو ایک صنعت کا درجہ دینے سے متعلق اقدامات کرلیے ہیں-

تاہم اب سینیٹر فیصل جاوید خان کی جانب سے بھی شوبز انڈسٹری کے لیے قانون سازی کرنے کا اعلان کیا گیا، جو کو شوبز شخصیات نے سراہا ہے۔

فیصل جاوید خان نے رواں ماہ 12 اپریل کو ٹوئٹر پر اپنی دو سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ وہ پاکستان میں ڈراما و فلم پروڈیوسرز کی جانب سے فنکاروں کو کم معاوضہ یا ڈراموں یا فلموں کے دوبارہ نشر کیے جانے پر انہیں دوبارہ معاوضہ نہ دیے جانے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔

فیصل جاوید خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ دنیا کے دوسرے ممالک میں ڈراموں یا فلموں کے دوبارہ نشر ہونے پر اداکاروں کو دوسری مرتبہ معاوضہ ملتا ہے جب کہ تیسری مرتبہ بھی نشر کرنے پر انہیں معاوضہ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا اور ساتھ ہی لکھا کہ ہمارے ہاں تو پہلے ہی بہت سارے فنکاروں کو کام کا یا تو معاوضہ ہی نہیں دیا جاتا یا پھر بہت کم دیا جاتا ہے۔

فیصل جاوید خان کے مطابق ملک میں ایسا کوئی قانون یا پالیسی نافذ نہیں ہے، جس سے مذکورہ مسائل حل کیے جائیں۔

انہوں نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لیے قانون سازی کرنے میں مصروف ہیں اور وہ متعلقہ معاملے پر اسٹیک ہولڈرز سے بھی رابطے میں ہیں۔

فیصل جاوید خان نے بتایا کہ جلد ہی وہ فنکاروں کو ان کے حقوق دلانے کا قانون سامنے لائیں گے، جس سے فنکاروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا اور وہ بہتر معاوضہ حاصل کریں گے۔
https://twitter.com/SakinaSamo/status/1381551181483413504?s=20


علی ظفر اور سکینہ سموں سمیت متعدد شوبز شخصیات نے فیصل جاوید خان کی ٹوئٹس پر ان کا شکریہ ادا کرنے سمیت ان کی ٹوئٹس کو شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور مذکورہ قانون سازی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔




خیال رہے کہ گزشتہ چند سال سے مختلف شوبز شخصیات پرانے ڈراموں یا فلموں کو دوبارہ نشر یا ریلیز کرنے پر فنکاروں کو بھی دوبارہ معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں جن میں میکال ذوالفقار ، یاسر حسین اور نائلہ جعفری سر فہرست ہیں-

کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی وائرل ویڈٰیو پر شوبز فنکاروں کا رد عمل

سندھ حکومت کا کینسر کا شکار نائلہ جعفری کی مالی معاونت کا اعلان

Leave a reply