میٹ گالا 2021: شوبز ستاروں کے منفرد اور انوکھے انداز سوشل میڈیا پر وائرل

0
97
میٹ-گالا-2021-شوبز-ستاروں-کے-منفرد-اور-انوکھے-انداز-سوشل-میڈیا-پر-وائرل #Baaghi

فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک میٹ گالا 2021 کا میلہ نیویارک میں سجایا گیا-

باغی ٹی وی : کرونا وائرس کی وبا اور پابندیوں کے بعد پیر کو منعقد ہونے والے میٹ گالا فیشن میلے سے نیو یارک میں دوبارہ سے روشنیاں اور فیشن کے جلوے دکھائی دیئے اورہمیشہ کی طرح فنکاروں کے اچھوتے اور منفرد انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئےکورونا ایس اوپیز کی پابندی کرنے کے باوجود ستاروں نے فیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

اس پُر رونق تقریب میں تقریباً 400 اداکاروں، کھلاڑیوں، شاعروں اور فنکاروں نے شرکت کی، جن میں سے سب کو یا تو ویکسین لگی ہوئی تھی یا ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا تھا گذشتہ برس کا میٹ گالاعالمی وبا کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اس بار تقریب کا مقصد ’میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹوم انسٹیٹیوٹ‘ کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔

امریکی ریپر میگن تھی سٹالین نے پہلی بار میٹ گالا میں شرکت کی ڈیزائنر کوچ کے تیار کردہ کپڑوں میں ملبوس سٹالین نے اے ایف پی کو بتایا میں یہاں آ کر بہت پرجوش ہوں لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ بہت سارے لوگوں کے ہجوم میں رہنا ’قدرے عجیب‘ تھا۔

انہوں نے کہا میں لوگوں سے الگ تھلگ ہونے کی عادت ڈال چکی ہوں، لیکن میں اب واپس آ گئی ہوں، لہذا میں ہر ایک کو دیکھ کر پرجوش ہوں۔

سب سے الگ انداز میں کِم کارڈیشیئن نے انٹری کی، اس انٹری میں وہ ایسے لباس میں تھیں کہ کوئی ان کا چہرہ تک نہ دیکھ سکا، اب سر سے پاوں تک کالے برقع نما گاون کے پیچھے کون سا فیشن چھپا تھا ، اس کی کھوج جاری ہے۔


نیو یارک ٹائمز کی فیشن ایڈیٹر وینیسا فریڈمین نے ٹویٹ کیا ’شاید؟ ہمیں لگتا ہے کہ یہ وہ(کم کارڈیشئین) ہیں؟-


ایک صارف سنیہ بھرگاو نے لکھا کہ ’کم کارڈیشین نے آنکھ مچولی کو بہت سنجیدگی سے لے لیا۔

امریکی گلوکارہ بیلی ایلش کے خوبصورت گاون اور انداز نے ریڈ کارپٹ پرچار چاند لگا دئیے، امریکی سنگر نے تقریب کی ہوسٹنگ بھی کی۔


بیلی ایلش کے بھائی فینیس او کونل کا سُرخ پینٹ کوٹ اور ماسک نے بھی کافی شہرت حاصل کی-

میٹ گالا میں ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کے پنکھوں والے اوورکوٹ کو بھی کافی پسند کیا گیا۔

کانگریس کی رکن الیگزینڈریا کورٹیز نے فیشن میں اپنے سلوگن کو بھی شامل کر لیا، ان کے لباس پر ’امیروں سے ٹیکس لو‘ لکھا تھا۔

امریکی سنگر فرینک اوشن اپنے گرین بالوں کے ساتھ گرین روبوٹ تھامے فیشن کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے اس بار کالے رنگ کے گاون کا انتخاب کیا جبکہ ان کے دوست کی رنگین چادر کی چمک نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

Leave a reply