
نامور اداکارہ سونیا حسین نے ایک ٹی وی شو میں کہا ہے کہ میں شادی شوبز انڈسٹری میں نہیں کروں گی جب بھی شادی کروں گی انڈسٹری سے باہر ہی کروں گی . اس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ایک گھر میں ایک ہی کوئین ہو سکتی ہے، اور اگر وہ بھی انڈسٹری سے ہو گا تو اسکو میری تعریف کرنے کا موقع نہیں ملے گا، ہر وقت وہ اگر شیشہ دیکھتا رہے گا اور ہیرو کی نظر سے خود کو دیکھتا رہے گا تو میری تعریف کون کریگا. انہوں نے کہا اس لئے میں نے سوچ رکھا ہے کہ انڈسٹری سے باہر شادی کروں گی تاکہ وہ میری قدر کرے اور میری تعریفیں کرے اس کے لئے میںہی سب کچھ ہوں،
سونیا حسین نے کہا کہ” انڈسٹری کے لوگ بہت اچھے ہیں لیکن میرا زرا شادی کے معاملے میں اپنا مزاج ہے.” یاد رہے کہ کہا جاتا ہے کہ سونیا حسین پہلے شادی کر چکی ہیں اور ان کی شادی طلاق کی صورت میںختم بھی ہو چکی ہے لیکن اداکارہ اس شادی کے بارے میںنہ کسی کو بتاتی ہیں نہ ہی مانتی ہیں ان کا یہی کہنا ہے کہ ان کی شادی نہیں ہوئی . لیکن اب اداکارہ کا خیال ہے کہ انہوں نے شوبز سے باہر شادی کرنی ہے.