شہباز شریف نیب میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

0
38

شہباز شریف نیب میں پیش ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پیشی پر نیب کو درخواست کے ساتھ سرٹیفکٹس منسلک کیے گئے تھے،ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو تاکید کی تھی کہ قوت مدافعت میں کمی کے باعث باہر نہ نکلیں،شہباز شریف قانون کا احترام کرتے ہیں ،

واضح رہے کہ شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے،نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کر دی

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اپنے خلاف جاری تحقیقات میں قومی ادارے کیساتھ تعاون کریں،

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو 22 اپریل کو طلب کیا تھا، شہباز شریف نیب میں پیش نہیں ہوئے بلکہ شہباز شریف کی جانب سے نیب کو جواب ارسال کر دیا گیا تھا، نیب کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کو شہباز شریف کی جانب سے بھیجا گیا جواب نامہ موصول ہو گیا ہے،نیب ٹیم نے شہبازشریف کے بھیجے گئے نامکمل جواب پر عدم اطمینان کا اظہارکر دیا تھا

 

Leave a reply