شواہد نہ ہونے کے بنا پر سنتھیا رچی جان بوجھ کر آج پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئی

0
55

سیشن کورٹ اسلام آباد میں سنتھیا رچی کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت،ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سنتھیا رچی کو آج طلب کر رکھا تھا،شواہد نہ ہونے کے بنا پر سنتھیا رچی جان بوجھ کر آج پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئی،سنتھیا رچی کو عدالت نے بیس ارب ہتک عزت کے دعوے میں نوٹسز جاری کر رکھے ہیں.سینیٹر رحمان ملک نے جھوٹے و منگھڑت الزامات پر سنتھیا رچی کیخلاف 20 ارب ہرجانے کا دعوہ کر رکھاہے،معزز عدالت نے ہتک عزت کا دعوہ تسلیم کرتے ہوئے سنتھیا رچی کو سینیٹر رحمان ملک کیخلاف کسی قسم کے بیان بازی سے منع کر رکھا ہے.سنتھیا رچی کی غیرحاضری کیوجہ سے عدالت نے مقدمہ کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی.

چودھری. عبدالرحمن باجوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں،یاد رہے کہ عدالت نے سینیٹر رحمان ملک کیجانب سے سنتھیا کیخلاف ہرجانے کے دو علیحدہ دعوے تسلیم کئے ہوئے ہیں.سینیٹر رحمان ملک نے پچاس ارب روپے ہرجانے کا ایک دعوہ اپنے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر کیا ہے.بیس ارب روپے کا دوسرا دعوہ سنتھیا رچی کیطرف محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے حوالے سے منگھڑت الزامات لگانے پر کیا ہے،عدالت قذف آرڈیننس کے تحت پہلے ہی سینیٹر رحمان ملک کے شواہد کو تسلیم کرتے ہوئے سنتھیا رچی کو ملزمہ قرار دیا ہے.سینیٹر رحمان ملک نے سیشن کورٹ اسلام آباد میں سنتھیا رچی کے خلاف قذف آرڈیننس کے تحت بھی مقدمہ درج کیا ہوا ہے،

Leave a reply