شہدائے پولیس کو آرمی چیف کا خراج تحسین،یوم شہدائے پولیس پر پیغام

پولیس نے دہشت گردی کے خلاف کو ایک مضبوط فورس کے طور پر خود کو پیش کیا ، شہید افسران اور سپاہیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں.آرمی چیف کا بیان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شہدائے پولیس کے دن کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے تحفظ کےلیے پولیس افسران اور سپاہیوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی . دیگر سیکیورٹی فورسز کی طرح پولیس نے بھی بے مثال قربانیاں دی ہیں. تمام ادارے کی طرح پیش ورانہ فرائض انجام دیے اور خود کو پہلے سے مضبوط اور فعال بنایا ہے.
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے.

واضح رہے کہ اس سلسلے میں آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پولیس کے شہداء کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس آج اپنے 15 سو شہداء ساتھیوں سے محروم ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب پولیس صوبے کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

اس موقع پر سی ٹی او ٹریفک پولیس لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ احمد مبین شہید نے اپنی جان قربان کر کے پولیس کے نام کو اعلی مرتبہ دیا، تجدید عہد ہے کہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج یوم شہدائے پولیس ہے۔

Comments are closed.