شجاع آباد قصبہ مڑل میں سابق مسجد خطیب کے تبادلہ کے بعد نیے انے والے مسجد امام مولانا فاروق کو سابق خطیب کے بچے هراساں کرنے لگے

0
22

شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
بستی ملوک مولانا عزیز الرحمن سابق خطیب جامع مسجد قصبہ مڑل ملتان کا ٹرانسفر محکمہ اوقاف نے قصبہ مڑل سے جلال پور کردیا جس پر نئے خطیب کو مولانا عزیز الرحمن کے بچے ،مجیب الرحمن، اسد اور ریان جامع مسجد قصبہ مڑل کے امام مولانا فاروق صاحب کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں مسجد میں آکر امام مسجد کو دھمکیاں دیتے ہیں۔مورخہ 25 دسمبر کوامام مسجد قصبہ مڑل مولانا فاروق صاحب چھٹی پہ اپنے گھر ملتان گئے اور سابق موذن مسجد ھذا حافظ قاسم شاہ کو نمازیں پڑھانے کا کہ کے گئے، نماز عشاء کے لئے جب وہ مصلے پر پہنچے تو اقامت ہوجانےکےبعد مولانا عزیز الرحمن کے بیٹے مجیب الرحمٰن مصلے پہ آگئے اور کہا یہاں آپ نمازیں نہیں پڑھائیں گے،ہر کوئی اپنی انفرادی نماز پڑھ کے چلا جائے آج یہاں نماز باجماعت نہیں ہوگی۔اس کے بعد 15 جنوری 2021 بروز جمعہ امام مسجد چھٹی پر گئے تو نمازوں کا مولانا شعیب اور مولانا امان اللہ سے کہ کر چلے گئے، نماز عشاء کے لئے اقامت ہوجانےکےبعد مولوی عزیز کے بیٹے، اسد مجیب اور ریان آگے بڑھے مولانا شعیب کو نماز نہ پڑھانے دی انہوں ھاتھ جوڑ کر مولوی عزیز کے بیٹوں سے مسجد کے تقدس کا خیال کرنے کا کہا اور ھاتھ جوڑ کر نماز باجماعت ہوجانے کی درخواست کی لیکن ان ظالموں نے ایک نہ سنی، اس کے بعد مسجد ہذا کے تمام مقتدی مسجد کے صحن میں آگئے اور مولانا شعیب نے نماز کی نیت باندھ کر قرات شروع کردی تو مولوی عزیز کے ان بیٹوں نے اسے کاندھوں سے پکڑ ا اور دھکیلتے ہو ئے آگے لے گئے اور نماز تڑوادی، اس کے بعد دوسری جگہ پر انہوں نے نیت باندھ لی اور بمشکل نماز مکمل کی۔(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

Leave a reply