شجاع آباد سہولت بازار غریب عوام کے لیے تذلیل کاسبب بننے لگا

شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )شہر کا سہولت بازار غریب عوام کی تذلیل کا باعث بننے لگا خواتین بچے بزرگ مرد سب ذلیل وخوار ہونے لگے انتظامیہ چہیتے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو نوازنے لگی شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد سہولت بازار میں چہیتے دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو نوازا جانے لگا شہری دھکے کھانے پر مجبور یہ سہولت بازار نہیں تذلیل بازار ھے ۔لمبی لمبی قطاریں لگی ھوئی ہیں نوجوان بوڑھے عورتیں ایک ہی قطار میں کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ سلوک انتہائی گھٹیا روا رکھا جا رہا ھے نہ عورتوں کا پتہ نہ بوڑھوں کا خیال گھنٹوں لائن میں لگنے والوں کی باری شام تک آ تی ھے درمیان میں اپنے چہیتے دکانداروں کو اور ہوٹل والوں کو نوازا جاتا ہے ۔سہولت بازار میں موجود د کان دار خود بھی ماسک نہی پہنتے ہیں اور دیگر عملہ بھی ایس او پیس پر عمل درآمد نہی کر رہا ہے جناب وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے اپیل ہے کہ شجاع آباد کے سہولت بازار کے اہلکاروں سے ہماری جان چھڑائی جائے تاکہ اہلیان شجاع آباد سہولت بازار سے پوری طرح مستفید ہوں(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

Comments are closed.