شجاع آباد شہر اور نواحی علاقوں میں سیوریج کے ناقص پانی سے سبزی اور پھلوں کی کاشت شہری مختلف وبائی امراض کا شکار

0
21

شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شہر اور نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیوریج کے پانی سے سبزیاں،پھل اور فصلیں کاشت ہونے لگی جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے فوڈ اتھارٹی نے چپ سادھ لی

شجاع آباد شہر اور نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیوریج کے پانی سے فصلیں اور سبزیاں،پھل کاشت کی جانے لگیں فصلئں،سبزیاں اور پھل کاشت ہونے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے پنجاب فوڈ اتھارٹی مبینہ طور پر سیوریج زدہ کاشت روکنے میں ناکام ہے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 10 سے 15 سال سے فصلوں کے لئے سیویج کا پانی استعمال کر رہے ہیں ہمیں پتہ ہے کہ یہ سیوریج کا پانی انسانی زندگی کیلئے زہر ہے لیکن ہم کیا کریں یہاں پر نہری پانی نہیں اور نہ ہی ٹیوب ویل یا ٹربائن لگوا سکتے ہیں اگر ہمیں صاف پانی مہیا ہو تو ہم یہ پانی نہیں لگائیں گے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب،ڈی جی فوڈ اتھارٹی، کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کو فعال کیا جائے اور سیوریج کے پانی سے کاشت کرنے والے کسانوں کے خلاف کاروائی کی جائے
رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Leave a reply