شجاع آباد کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں عروج پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

0
31

شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد اسسٹنٹ کمشنر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام خدانخواستہ اگر شجاع آباد میں کوئی کرونا کا مریض سامنے آگیا تو اسکی ذمہ داری شجاع آباد کی انتظامیہ قبول کرے گی ؟۔ شہر بھر میں ہجوم والی جگہوں مارکیٹوں میں عوام الناس بغیر حفاظتی تدابیر کے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے لگے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کی کاروائی چند مخصوص مقامات دکانوں اور مارکیٹوں میں جرمانےتک محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔ بازاروں مارکیٹوں میں نا تو گاہکوں نے ماسک لگائے ہوتے ہیں اور نا ہی دکاندار حضرات نے ماسک لگائے ہوتے ہیں سہولت بازار میں بھی کوئی سماجی فاصلہ دیکھنے میں نہی آیا ہے اور نا ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے شجاع آباد کی انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے غریب رہڑی بانوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر دو دو ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے غریبوں کو جیل بھیج کر اپنی کارکردگی ثابت کر رہی ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی بس چند مقامات تک محدود ہے ویسے شجاع آباد میں چاروں اطراف تجاوزات کی بھرمار ہے اہلیان شہر نے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے(رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

Leave a reply