مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف کے تاریخی مزارات کی تزئین وآرائش،63 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے

اوچ شریف (جنرل رپورٹر)اوچ شریف کے تاریخی مزارات کی...

کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت

کراچی کے تاجروں نے 26 اپریل کو ملک گیر...

لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کے واش...

فلسطینی خاتون کا بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے کا انکشاف

61 سالہ فلسطینی خاتون کنان نے غزہ میں خوراک...

ایل او سی پر دراندازی، بھارت کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

23اپریل 2025 کو لائن آف کنٹرول کے علاقے...

شجاع آباد یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا چینی اور گھی کی قلت انتظامیہ لاعلم عوام پریشان

شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا چینی گھی غائب صارفین کو ٹرخانا معمول بنالیا گاہکوں کے ساتھ ناروارویہ متاثرین سراپا احتجاج شہریوں کی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا چینی گھی غائب صارفین کو ٹرخانا معمول بن گیا شجاع آباد شہر اور مضافات میں قائم یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا چینی کے بعد اب گھی بھی نایاب ہوگیا جبکہ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹور انچارجوں کا خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کے ساتھ ناروہ سلوک اختیار کرنا معمول بنالیا شجاع آباد کے شہریوں محمد عاصم شیروں عمران عطاری ملک ارشد پپو عبدالوحید قریشی ودیگر نے انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شجاع آباد شہر اور مضافات میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز انچارجز ناروارویہ اور گھی کی مبینہ قلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاں کہ ایک تو یوٹیلیٹی سٹوروں پر یوٹیلیٹی سٹورز انچارج آٹا چینی فراہم نہیں کر رہے اور اب گھی کی بھی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے اگر کوئی صارف پوچھتا ہے تو اس کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹوروں کے انچارجز بیکری اور ہوٹل مالکان کے ساتھ ساز باز ہوکر یوٹیلیٹی سٹوروں پر مصنوعی قلت پیدا کردیتے ہیں اور سٹوروں پر شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی عام شہری یوٹیلیٹی سٹوروں کا رخ نہ کرے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے