شکر کریں حلیم عادل کے کمرے سے سانپ ہی نکلا ہے اژدھا نہیں نکلا،فیصل واوڈا

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے شکر کریں کہ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ ہی نکلا ہے اژدھا نہیں نکلا۔عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک صحافی کے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ سے متعلق سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو حالات ہیں شکر کریں کہ سانپ ہی نکلا ہے اژدھا نہیں نکلا خیال رہے کہ عدالت نے کراچی میں ضمنی انتخابات والے روز پولنگ اسٹیشن پر اسلحے سمیت جانے پر حلیم عادل شیخ کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا، ایس آئی یو سینٹر میں جہاں حلیم عادل شیخ کو رکھا گیا تھا ان کے کمرے سے سانپ نکل آیا تھا۔فیصل واوڈا حلیم عادل شیخ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کی پیشی کے موقع پر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.