شکریہ پاک فوج، مبشر لقمان نے سول حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیا

0
31

شکریہ پاک فوج، مبشر لقمان نے سول حکومت کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی میں ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو و ریلیف کا کام ماضی کی طرح سب سے زیادہ پاک فوج نے کیا

پاک فوج نہ صرف متحرک رہی ،زخمیوں، لاشوں کی ہسپتالوں میں منتقلی کا کام کیا بلکہ مسافروں کے لئے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا، ریلیف کیمپ بھی لگایا گیا جس میں مسافروں کو موقع پر سہولیات دی گئیں

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے پاک فوج کے کام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین کے مہلک حادثے کے متاثرین کو بچانے کے لئے پاک فوج کا شکریہ۔پاک فوج کے جوان ریلوے ٹریک کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں .مبشر لقمان نے سوال اٹھا یاکہ کیا ہماری سول حکومت کے پاس وسائل نہیں ہیں کیا وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تھی؟

پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل آئی،قدرتی آفت ہو یا کوئی بھی حادثہ ،پاک فوج کے جوانوں نے ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ خدمت خلق میں بھی نام کمایا اور ہمیشہ بڑھ کر کام کیا، سیلاب، زلزلے،حادثات کی صورت میں پاک فوج کے جوان شہریوں کی مدد کے لئے سب سے پہلے پہنچ جاتے ہیں، جہاں بھی سول حکومت ناکام ہوتی ہے وہاں پاک فوج مدد کے لئے پہنچتی ہے،سخت ترین موسم میں بھی پاک فوج نہ صرف سرحدوں کے دفاع بلکہ خدمت کے جذبے سے بھی کبھی پیچھے نہیں ہٹے

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرین حادثہ ہوا تھا جس میں پچاس سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، حادثہ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد پاک فوج، رینجرز سمیت دیگر ادارے ریسکیو و ریلیف کے لئے موقع پر پہنچے، شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بھی زخمیوں کو منتقل کیا گیا اور انکا علاج معالجہ کیا گیئا

Leave a reply