سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا کے ضلعی سیکریٹر یٹ میں شکریہ میاں محمد نواز شریف کے سلوگن کے ساتھ 28 مئی یوم تکبیر کی خصوصی تقریب ضلعی صدر مسلم لیگ چوہدری شاہنواز رانجھا کی قیادت میں جاری ہے جس میں ضلع بھر کے تحصیل (کوٹ مومن ,بھلوال ,بھیرہ ,سلانوالی شاہپور,خوشاب,پھلروان )صدور اور تنظیمی قیادت کے علاوہ سابق وائس چئیر مین سیدہ گلشن شیرازی , چئیر مین بیت المال سرگودہا رائے حامد رضا بھٹی تحصیل صدر اسد اکرم کچھیلا ,لیگل ایڈوائزر ملک ربنواز فروکہ ,محمود عالم برکی,حاجی اسلم کچھیلا ,ممبر ضلع کونسل فروا شاہ کے علاوہ سینئر رہنما مسلم لیگ ن طارق وڑائچ ایڈووکیٹ خصوصی طور پر شریک ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عہدیدران نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے میں میاں محمد نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا اور 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کر کے قوم کی تاریخ بدل دی تاریخ گواہ ہے کہ اغیار کو خوش کرنے کیلیے ملک کے مخسنوں کو کبھی شہید کر دیا گیا کبھی تحتہ دار پر لٹکایا گیا کبھی معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا اور کبھی پابند سلاسل کر دیا گیا آج میاں خاندان پر یہ تاریخ پھر سے دہرائی جا رہی ہے میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ پوری اسلامی دنیا کا وقار بلند ہوا وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں تمام عہدیداروں نے میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ضلعی صدر مسلم لیگ چوہدری شاہنواز رانجھا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جیسے جرات مند لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں پوری قوم نواز شریف کے ترقیاتی کاموں کی معترف ہے بے بنیاد الزامات لگا کر میاں نواز شریف کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہمارے قائد کا قصور صرف اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے آج قوم غربت کی چکی میں پس رہی ہے سرگودہا کل بھی مسلم لیگ کا قلعہ تھا اور آئندہ بھی انشاء اللہ مسلم لیگ کا قلعہ ثابت ہو گا

شکریہ میاں نواز شریف 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ضلعی سیکرٹیریٹ مسلم لیگ ن سرگودہا میں خصوصی تقریب جاری
Shares: