شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر شہباز شریف کا اظہار تعزیت

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر شہباز شریف کا اظہار تعزیت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں حوالدار اکبر حسین کی شہادت پر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے میں شہداء نے لازوال قربانیاں دی ہیں

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان کے قیام کی تاریخ میں افسروں اور جوانوں کی شہادتیں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فوجی جوان شہید جبکہ 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ سے 10 کلو میٹر مغرب میں دہشتگردوں نےسیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا،جس کے جواب میں سیکیورٹی فورس نے کاروائی کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ، سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے مقابلے میں پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے دوران حوالدار اکبر حسین خان شہید ہوئے جن کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ تحصیل باغ سے ہے، شہید نے لواحقین میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں

Comments are closed.