شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد

0
64

شمالی وزیرستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بھاری اسلحہ برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ماڑی خیل میں آپریشن کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ماڑی خیل میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا،سرچ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، لائٹ مشین گنز شامل ہیں ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملنے والے ہتھیاروں میں راکٹ پروپلڈ گرنیڈ، سیکڑوں راکٹ، دستی بم اور گولیاں شامل ہیں

قبل ازیں بیس فروری کو آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے تھے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس میں سب مشین گنز، ہینڈ گرینز اور کثیر تعداد میں کیلیبر راؤنڈز شامل ہیں دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے

قبل ازیں چودہ فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں ایک دہشت گرد نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے فوجی چوکی میں گھسنے اور دستی بم پھینکنے کی کوشش کی چوکی پر موجود دستوں نے الرٹ اور صورتحال کے لیے تیار رہتے ہوئے فوری جوابی کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد جہنم واصل ہو گیا ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہےمارے گئے دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی

قبل ازیں نو فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملک دشمن عرفان عرف ابو دردا ہلاک ہوگیا شمالی وزیرستان میں فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بر آمد کر لی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد عرفان عرف ابو دردا فورسز پر حملے، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری

انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی

Leave a reply